موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا پاکستان کیلیے چیلنج بن چکا ہے

بے وقت کی بارشیں

نیوزٹوڈے:پاکستان میں اس سال ہونے والی قبل از وقت بارشیں اور گرمیوں کے مہینے میں سردیوں کا موسم یہ موسمی تغیرات نہ صرف زراعت اور معیشت کیلیے بلکہ انسانی زندگی کیلیے بھی بہت بڑا خطرہ ہیں گزشتہ سال ملک میں آنے والا بد ترین سیلاب بھی موسمی تغیرات کا ہی نتیجہ ہے یہ موسمی تبدیلیاں نہیں بلکہ خدائی آفات ہیں جن کی وجہ سے بے وقت کی بارشیں اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے تیزی سے برف کے پہاڑپگھلنے لگے ہیں صرف پاکستان میں ہی نہیں عالمی سطح پر یہ موسمی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جن میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ۔

لیکن ان تغیرات سے پیدا ہونے والے خطرات سے متاثر ہونے والے پہلے پانچ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے پچھلے سال آنے والے سیلاب نے ملک کے ٪80 حصے کو متاثر کیا تھا اور ملک کو 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا ماہرین کے مطابق اس بڑی تباہی اور نقصان کی وجہ پرانی مشینری اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا استعمال ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان انڈسٹریزموسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کریں اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا پاکستان کیلیے ایک چیلنج ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+