حکومت کا ایک سال میں 14 ہزار 9 سو ارب روپے کا قرضہ لے کر نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹیٹ بینک

نیوزٹوڈے: پاکستان اسٹیٹ بینک نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں حکومت کے ایک سال کے قرضے ریکارڈ کیے گئے۔ بینک نے، پاکستان کے اندرونی اور بیرونی ، قرضوں کی لسٹ جاری کی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ، ایک سال کے دوران، حکومت نے چودہ ہزار اور نو سو ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، جو اب تک کاسب سے زیادہ لیا گیا قرضہ ہے۔ اپریل میں لیا گیا قرضہ مجموعی طور پر ۴۳ ہزار ۷۰۵ ارب روپے کا تھا اور جو اس سال اپریل میں لیا گیا ہے

وہ ۵۸ ہزار ۵۹۹ ارب روپے تھا۔ حکومت کے مطابق، ایک سال میں صرف ۳۴ فیصد قرضہ لیا اور اس سال ۴۷۶ ارب کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اور بیرونی قرضے نہ ملنے کی وجہ سے ، ۹۹ فیصد قرضے مقامی زرائع سے لیے گئے ہے۔ اور اب ایک سال میں واجب الادا قرضے ۷ ہزار ۲۵۹ روپے ہے جو کہ ۴۹ فیصد سے بڑھ کے ۲۲ ہزار ۵۰ ارب تک جا پہنچا ہے.

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+