لاہور میں چار ڈاکو، بینک سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

نجی بینک میں ۴ ڈاکو

نیوزٹوڈے: لاہور کے علاقے، برکی روڈ پر ایک نجی بینک میں ۴ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی اور ایک کروڑ اور ساٹھ لاکھ روپے لوٹ کر بھاگ گئے۔ سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو زخمی بھی کر دیا۔ ایک کسٹمر سے چالیس لاکھ روپے بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کے وقت، بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور پیسے لوٹ کے موقع پر بھاگ نکلے۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی وہ وہاں پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کو فنگر پرنٹ اور باقی شواہد اکھٹے کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی نے موقع پر جائزہ لیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی۔ ڈکیتی کے وقت، سی سی ٹی وی میں فوٹج کو ٹریس کر لیا گیا تھا، جس سے ملزم کو گرفتار کرنا آسان ہو گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+