مریم نواز بینظیر نہ بنیں بینظیر بننے کیلیے بہت سی قربانیاں دینا پڑتی ہیں چوہدری منظور

ضمنی انتخابات

نیوزٹوڈے: آزاد کشمیر میں ضمنی اںتخابات مہم کے دوران جب نون لیگ کی رہنما مریم نواز کو لایا گیا تو پیپلز پارٹی رہنما چوہدری منظور نے انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوۓ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ مریم نواز کو آخری ہتھیار کے طور پر یہاں لایا گیا ہے مریم نواز کو بینظیر بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے وہ مریم نواز ہی رہیں کیونکہ بینظیر بننے کیلیے بہت سی قربانیاں دینا پڑتی ہیں انہوں نے کہا کہ بینظیر بننا اتنا آسان نہیں ہے بینظیر بننے کیلیے ایک بھائی اور ایک باپ کو قتل کروانا پڑتا ہے ۔

بینظیر بننے کیلیے خود کو قربان کرنا پڑتا ہے مریم نواز شریف صاحبہ اللٰہ نہ کرے کہ آپ بینظیر بھٹو بنیں چوہدری منظور نے نون لیگ اور ان کی پارٹی رہنما مریم نواز پر طنز کے ایسے تیر چلاۓ انہوں نے کہا کہ آج جب نون لیگ کے پاس اور کوئی راستہ نہیں رہا تو وہ مریم نواز کو میدان میں لے آۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+