سینیئر سپریم کورٹ وکیل عبدالرزاق کوئٹہ میں قتل

سینیئر وکیل

نیوزٹوڈے:کوئٹہ میں سینئر وکیل سپریم کورٹ عبدالرزاق شر کو دن دیہاڑے کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ کے قریب بہت بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ان کی گاڑی کا نامعلوم سائیکل سواروں نے پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی اور انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا عبدالرزاق گولیاں لگتے ہی موقع پر ہی جاں بحق گۓ انہیں فورًا قریبی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے رپورٹ کے مطابق عبدالرزاق کے ایئر پورٹ روڈ پہنچنے سے پہلے ہی دشمن گھات لگاۓ بیٹھے تھے جیسے ہی ان کی گاڑی گزری دشمنوں نےگاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور انہیں قتل کر دیا ۔

ان کے قتل پر وکلاء برادری بہت دکھ اور غصے میں ہے وکلاء نے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے عطا تارڑ نے عبدالرزاق کے قتل کے متعلق بیان دیتے ہوۓ کہا ہے کہ عبدالرزاق پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف سنگین غداری کے مقدمات میں درخواست گزار تھے اور وہ اس کیس کی مکمل پیروی کر رہے تھے لہٰذا ان کے قتل کےذمہ دار پی ٹی آئی چیئرمین ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+