تاجروں اور دکانداروں کا حکومتی فیصلے پر اظہار ناراضگی
- 07, جون , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال بجٹ کیلیے اہداف تیار کر لیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی کے حصول کیلیے اہم فیصلے کیے گۓ ہیں ان اہداف کو پورا کرنے کیلیے پیداوار اور کارکردگی میں اضافہ کیا جاۓ گا ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں 6000 ارب سے زائد کا خسارہ ہو گا کیونکہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3700 ارب خرچ ہوں گے دفاع کیلیے 1800 ارب اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلیے 1430 ارب خرچ کیے جائیں گے
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں تو انائی اور بجلی کی کمی دور کرنے کیلیے ملک بھر میں دکانیں اور بازار رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے اس فیصلے پر عمل شروع ہوگا اس اقدام کا مقصد توانائی بچانا ہے تاجر اور دکاندارحکومت کے اس اقدام پر ناراض ہے اور انہوں نے حکومتی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ گرمیوں میں کاروبار رات آٹھ سے گیارہ بجے تک ہی ہوتا ہے ۔
تبصرے