یوکرین میں روسی ہتھیاروں کے بعد کاخوفکا ڈیم کے پانی نے مچائی خوب تباہی

کاخوفکا ڈیم

نیوزٹوڈے:منگل 6 جون کو رات 2 سے 3 بجے کے درمیان کاخوفکا ڈیم جو شمالی یوکرین کی طرف جاتا ہے اس پر بہت بڑ دھماکا ہوا دھماکہ بہت خوفناک تھا جس سے کاخوفکا ڈیم کے گیارہ گیٹ ٹوٹ کر پانی میں سما گۓ جس سے پانی کا ایک بہت بڑا طوفان امڈ آیا تیزی سے بڑھتے ہوۓ پانی کے بہاؤ نے خوب تباہی مچائی کیونکہ اس ڈیم کے 29 گیٹوں میں سے11 گیٹ ٹوٹ گۓ تھے اور جو پانی ان گیٹوں سے گزر کر آتا تھا بے قابو ہو کر اب پانی کئی کلو میٹر تک علاقوں میں پہنچ چکا ہے

لوگوں کے گھر اور املاک اپنے ساتھ بہا کر لے گیا اس پانی میں بڑے بڑے علاقے ڈوب گۓ ڈیم کے پانی کی یہ تباہی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ یہ ڈیم نیپرو ندی پر بنایا گیا تھا اور نیپرو ندی دنیا کی بڑی بڑی ندیوں میں شمار ہوتی ہے ڈیم ٹوٹنے سے جنوبی یوکرین کے 80 علاقے ڈوب چکے ہیں ڈیم توڑنے کی ذمہ داری روس اور یوکرین ایک دوسرے پر لگا رہے ہیں روس کا کہنا ہے کہ یہ ڈیم یوکرین کے حملے سے ٹوٹا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+