چین نے کیا ایک بار پھر امریکہ کے بحری بیڑے کو خوفزدہ جنوب چینی سمندر میں
- 07, جون , 2023
نیوزٹوڈے: تائیوان کے معاملے پر پچھلے کئی مہینوں سے چین اور امریکہ کے درمیان حالات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکہ چین کے خلاف تائیوان کا مکمل ساتھ دے رہا ہے یہ معاملہ کئی مرتبہ دونوں ملکوں کو جنگ کی دہلیز تک بھی لے آیا ہے جنوبی سمندر میں امریکہ اور چین کئی دفعہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں جنوبی چینی سمندر کو چین اپنی ملکیت سمجھتا ہے اور سمندر کے اس حصے میں چین کو کسی کی مداخلت پسند نہیں اس لیے امریکہ اور چین کے درمیان سمندری حدود کی وجہ سے بھی اختلافات رہتے ہیں
اب امریکہ نے جاپان اور فلپائن کے ساتھ مل کر جنوبی سمندر میں چین کے حملوں سے بچنے کیلیے جنگی مشقیں کی ہیں امریکہ نے یہ حرکت چین کو اکسانے کیلیے کی اس لیے چین کے ایک بحری جہاز نے جنوبی سمندر میں امریکہ کے ایک بحری بیڑے کو ڈرانے کیلیے 3 جون کو اس کے انتہائی قریب چکر کاٹنے شروع کر دیے دونوں جہازوں کے درمیان صرف 137 میٹر کا فاصلہ تھا ایسے لگتا تھا کہ دونوں جہاز کسی بھی وقت ٹکرا جائیں گے اس سے پہلے 26 مئی کو چین کا ایک جہاز امریکہ کے جہاز کے سامنے آ گیا تھا ان واقعات سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں
تبصرے