امریکہ نے بھی جاسوسی سیٹلائیٹ کی تیاری شروع کر دی یورپی میڈیا

جاسوس سیٹلائیٹ

نیوزٹوڈے:یورپی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکہ بہت جلد ایک جاسوسی سیٹلائیٹ لاؤنچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے یورپی میڈیا کے مطابق امریکہ نے جاسوسی سیٹلائیٹ بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ شمالی کوریا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا سکے کیونکہ امریکہ کے بار بار منع کرنے اور دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا نے جاسوسی سیٹلائیٹ لاؤنچ کر دی کم جانگ اون کی اس سیٹلائیٹ کی لاؤنچنگ کے بعد امریکہ نے یہ دعوٰی بھی کیا تھا کہ شمالی کوریا نے اس سیٹلائیٹ کی تیاری کے دوران بلیسٹک میزائل تکنیک کا استعمال بھی کیا ہے

اسی بات پر آگ بگولہ ہوۓ امریکہ نے اب شمالی کوریا کو کرارہ جواب دینے کیلیے جاسوسی سیٹلائیٹ کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ خلا میں رہ کر شمالی کوریا کی حرکتوں پر نطر رکھی جا سکے کیونکہ شمالی کوریا کئی مرتبہ امریکہ پر جاپان اور جنوبی کوریا کو اکسانے کا الزام لگا چکا ہے اور امریکہ کو کئی مرتبہ ایٹمی جنگ کی دھمکی بھی دے چکا ہے امریکہ اور یورپی میڈیا کے ان دعووں کے ساتھ ساتھ ایک دعوٰی یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ امریکہ نے روس اور چین کو خلا میں ٹکر دینے کیلیے جاسوسی سیٹلائیٹ کی تیاری شروع کی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+