کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے امریکہ کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا
- 08, جون , 2023
نیوزٹوڈے: کینیڈا کے جنگلوں میں لگی آگ اور دھواں اس کے پڑوسی ملک امریکہ میں بھی پہنچنے لگا ہے کینیڈا میں لگی آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اس آگ کی زد میں 223 جنگل آ چکے ہیں جس سے کینیڈا کے ساتھ اس کے پڑوسی ملک بھی متاثر ہونے لگے ہیں کیونکہ دھوئیں کے غبار کی وجہ سے لوگ سانس بھی بڑی مشکل سے لے رہےہیں اس دھوئیں اور آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک کینیڈا کے بعد دوسرے نمبر پر امریکہ ہے جو کہ کینیڈا کا پڑوسی ملک ہے نیو یارک میں لوگوں میں سانس کی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں جس وجہ سے وہاں کے لوگوں کو زیادہ تر گھروں کے اندر رہنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں اور صرف بوقت ضرورت باہر نکلنے کی ہدایت کی جا رہی ہے
کینیڈا کے دار الحکومت اوٹاوا میں بھی حالات بہت سنگین ہو چکے ہیں وہاں کے رہائشیوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کی ہدایت کی جا رہی ہے تاکہ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سے بچا جا سکے اوٹاوا میں پھیلے دھوئیں اور گرد کی وجہ سے وہاں کے لوگ اس شہر کو چھوڑ کر جانے لگے ہیں یورپی میڈیا کے دعوے کے مطابق کینیڈا کے جنگل میں لگی آگ 84 لاکھ ایکڑ جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اس آگ کی وجہ سے انٹارکٹکا کے گلیشیر بھی تیزی سے پگھلنے لگے ہیں ۔
تبصرے