ایران کا سعودی عرب میں سفارتخانہ کھولنا دشمن ملکوں کو ہضم نہیں ہو رہا

سفارتخانہ

نیوزٹوڈے: ایران اور سعودی عرب کے درمیان بحال ہونے والے سفارتی تعلقات رنگ لانے لگے ہیں ایک مرتبہ پھر 2016 میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر پڑنے والی گرد صاف ہونے لگی ہے ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے سات سال بعد سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایران کا سفارتخانہ کھل گیا ہے اس موقعے پر ایران نے کہا ہے کہ اسی طرح اب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے سات سال قبل 2016 میں جب ایک شیعہ عالم اور 46 ایرانیوں کو سعودی عرب میں موت کی سزا دی گئی تھی تو اس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہت خراب ہو گۓ تھے

حتٰی کہ دونوں ملکوں نے اپنے سفارتخانے بھی ایک دوسرے کے ملکوں میں بند کر دیے تھےاب ایک بار پھر دونوں ملکوں کے رشتے بحال ہونے لگے ہیں لیکن یہ بات امریکہ اور اسرائیل جیسے ملکوں کو ہضم نہیں ہو پا رہی امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اسرائیل پہنچ کر اس کی سعودی عرب سے دوستی کروانے کی کوشش شروع کر دی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+