ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے اظہر خان کے قاتل اس کی سالی اور اس کا شوہر

قتل کا ڈراپ سین

نیوزٹوڈے: آج سے دو روز قبل کراچی کے ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر خان کے قتل کی خبر ان کے اہل خانہ کو ملی اظہر خان جو چند روز قبل کسی سے ملنے کیلیے گۓ تھے اور لاپتہ ہو گۓ تھے ان کے ورثا کو ان کی لاش ایدھی کے سرد خانے سے ملی ان کے بھائی نے آج لاش ملنے کے دو روز بعد ان کے قتل کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج کروایا مقدمے کے متن میں یہ درج کروایا گیا کہ لاش کی اطلاع انہیں اظہر خان کے سالے نےدی تھی اظہر خان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں

کاروائی کے مطابق ان کا قتل ان کی پہلی بیوی کی بہن کے گھر میں ہوا ان کو ان کی سالی کے شوہر نے تشدد کرکے اپنے گھر میں قتل کیا تھا اور پھر جعلی کوائف جمع کروا کر ان کی لاش ایدھی کے سرد خانے میں رکھوا دی تھی پولیس نے اظہر خان کے بھائی نزیر کے مقدمہ درج کروانے کے بعد تفتیش کا کام شروع کیا تھا حقائق سامنے آنے پر ان کی سالی اور اس کا شوہر قتل میں ملوث نکلے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+