امریکہ کے شہر میکسیکو سے ملے بیگ میں انسانی لاشوں کے ٹکڑے
- 08, جون , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ کے شہر میکسیکو سے ایک مرتبہ پھر پولیس کو بیگ میں سے انسانی لاشوں کے ٹکڑے ملے ہیں میکسیکو پولیس کو گوارل خارا کے ایک کال سینٹر سے لاپتہ ہونے والے آٹھ افراد کی لاشوں کے ٹکڑے بیگ میں بند ملے ہیں ان کو مار کر ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرکے انہیں بیگ میں بند کر کے پھینک دیا گیا تھا میکسیکو پولیس کے مطابق یہ آٹھوں لوگ پچھلے ایک ہفتے سے غائب تھے
اور ان کو تلاش کرنے میں پولیس کی کئی ٹیمیں مصروف تھیں پولیس کی تلاش جاری تھی کہ آخر کار ان کی لاشیں ٹکڑوں کی صورت میں بیگ میں بند ملیں ان میں دو عورتیں اور چھ مرد شامل ہیں یہ آٹھوں افراد گوارل خارا کے ایک کال سینٹر پر کام کرتے تھے اور 31 مئی سے غائب تھے اس سے پہلے بھی میکسیکو میں لاشوں کے ٹکڑوں سے بھرے 45 بیگ ملے تھے اس خبر کے سامنے آتے ہی میکسیکو کے لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی
وسیم حسن
تبصرے