سعودیہ میں پاکستانی حج عازمین کے لیے، مفت میں لذیذ کھانوں کا اہتمام

کھانے کی فہرست

نیوزٹوڈے: حج کے موقع پر پاکستانی حکومت کا حاجیوں کے لیے مفت میں کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ جاری کی گئی کھانے کی فہرست میں مزے مزے کے پکوان شامل کیے گئے ہیں۔ جس میں صبح کے وقت، سے 9 تک ہفتے والے دن لاہوری چنے ، حلوہ ، روٹی چائے دیے جائے گے اور اتوار کو صبح کے وقت آلو قیمہ ، روٹی اور چائے کا اہتمام ہو گا، پیر والے دن لال لوبیا، حلوہ روٹی اور چائے صبح کے وقت پیش کی جائے گی۔ منگل کے روز، حلیم ، روٹی اور چائے دی جائے گی۔ بدھ میں چنا ، حلوہ ، روٹی اور چائے دیا جائے گا۔ جمعرات کو آلو بھیجا، اچار ، روٹی اور چائے دیا جائے گا۔ اور جمعتہ المبارک والے دن صبح کے وقت مٹر قیمہ ، روٹی اور چائے دیا جائے گا۔

دوپہر کے روز جو کہ 1 سے 3 بجے تک کھانا دیا جائے گا اس میں شامل ہیں۔ ہفتہ کے روز، چکن سندھی بریانی، عکس سبزی، دہی، سیب ملے گا۔ اتوار کے روز، چکن قورمہ، نارنگی، آلو پالک اور روٹی دی جائے گی۔ پیر والے دن میں مٹر پلاؤ، کڑھی پکوڑہ ، کیلا اور روٹی پیش کیا جائے گا۔ جبکہ منگل کے روز مٹن قورمہ، آلو مٹر ، دہی اور روٹی دیا جائے گا۔ بدھ کے روز ، چاول ، ناشپاتی، عکس دال اور دہی دیا جائے گا۔ جمعرات کو آلو پالک ، حلیم، روٹی اور کیلا دیا جائے گا۔ جمعہ کو چکن قیمہ ، براؤن چنہ ، روٹی ، سیب اور دہی دیا جائے گا۔

رات کا کھانا جس کا وقت 9 سے 11.30 تک رکھا گیا ہے۔ اس وقت کھانے کی فہرست میں جو شامل ہیں، ان میں ہفتہ کے روز مٹن آلو گوشت، دال گھنی، چار سویاں، سبز چائے ملے گا۔ اتوار کے روز ، آلو کوفتہ ، حلیم روٹی کسٹرڈ اور چائے دیا جائے گا۔ پیر کے روز مٹن قورمہ ، عکس سبز، روٹی ، زردہ ، سبز چائے دیا جائے گا۔ منگل کے روز قیمہ کریلا ، کشمیری چائے ، روٹی ، سویاں دی جائے گی۔ بدھ کے روز ، عازمین حج کو اچاری چکن، تعلجن، عکس سبزی، روٹی ، سبز چائے پیش کیا جائے۔ جمرات بلوچی مٹن گوشت، سبز لوبیا، روٹی ، کسٹرڈ اور چائے دی جئے گی۔ اور جمعہ کے روز بیف نہاری، مکس روٹی ، کھیر سبز چائے دیا جائے گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+