پاکستان ترکمانستان مشترکہ تاپی منصوبے پر دوبارہ کام شروع ہو گیا

منصوبے کا سنگ بنیاد

نیوزٹوڈے: حال ہی میں ہونے والے منصوبے کی تقریب میں پاکستان اور ترکمانستان کے وزیر اعظم اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔ اس میٹر طویل گیس پائپ لائن کی تکمیل سے پاکستان، افغانستان اور بھارت میں گیس کی کمی دور ہو جائے گی۔1814 کلو میٹر لمبی اس گیس پائپ لائن کے مکمل ہونے سے پاکستان افغانستان اور بھارت میں گیس کی قلت دور ہو جاۓ گی اس منصوبے کا سنگ بنیاد 2015 میں چاروں ملکوں نے مل کر رکھا تھا اور اس وقت منصوبے کے مطابق یہ پروجیکٹ 2019 تک مکمل ہو جانا تھا۔

لیکن 2017 میں ترکمانستان میں پائپ لائن بچھانے کے بعد جب افغانستان میں اس منصوبے پر کام شروع ہوا تو قندھار کے قریب کارکنوں پر حملہ کیا گیا جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کے بعد یہ منصوبہ افغانستان میں ادھورا رہ گیا تھا، اب ایک بار پھر اس نامکمل منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے اس منصوبے کے شروع اور عمل میں لانے کے لیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں توانائی… بحران ایک اہم اور بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان اس بحران سے نکلنے کے لیے مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، مشترکہ تاپی منصوبہ اس کوشش کی ایک مثال ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+