وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوۓ اپنی تمام ناکامیوں کا ذمہ دار سابقہ حکومت کو ٹھہرا دیا

اقتصادی سروے

نیوزٹوڈے: نیوزٹوڈے: اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے پیش کرتے ہوۓ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کی کمی ریمینٹس اور ایکسپورٹ میں کمی کا اعتراف کیا کہ معاشی اہداف رواں مالی سال میں حاصل نہ ہو سکے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں.

لیکن اب خسارے اور معاشی گراوٹ کا عمل رک چکا ہے رواں سال مہنگائی اور شرح سود میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ پچھلی حکومت ہے انہوں نے اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈال دیا ہے وزیر خزانہ آج آئندہ مالی سال کی بجٹ کی دستاویزات ایوان میں پیش کریں گے کابینہ نے بجٹ اجلاس سے قبل منظوری دے دی.

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+