ایم 2 موٹر وے پرپنڈی بھٹیاںکے قریب کار حادثے میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک

ایم 2 موٹر وے

نیوزٹوڈے:پاکستان کےصوبہ پنجاب میں ایم ٹو موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے کار میں آگ لگ گئی اور کار میں موجود پانچ افراد جل کر ہلاک ہو گۓ تفصیلات کے مطابق کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا شخص موبائل فون سے وڈیو بنا رہا تھا اور ریس لگاتے ہوۓ تیز رفتاری کے باعث کار کنٹرول سے باہر ہو کر درخت سے جا ٹکرائی درخت سے ٹکرا کر کار کھائی میں جا گری کھائی میں گرتے ہی کار کو آگ لگ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ پانچوں مسافر جھلس گۓ

ہلاک ہونے والوں میں چار مرد اور ایک بچہ بھی شامل تھا جن کے نام پرویز، رحمت اللٰہ، عقیل حیدر، احسان اللٰہ اور ساجد ہیں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سے ہے اور پانچوں افراد شیخوپورہ اپنے کسی عزیز کی تیما داری کرنے جا رہے تھے ریسکیو حکام نے جھلس کر ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں کی تصویریں پنڈی بھٹیاں ہیڈ کوارٹر بھجوا دی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+