بنوں اور لکی مروت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

آندھی طوفان

نیوزٹوڈے: خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں درخت جڑ سے اکھڑ گۓ ان بارشوں اور آندھی طوفان سے کئی لوگ زخمی ہوۓ اور کئی ہلاک بھی ہوگۓ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا بنوں میں بارشوں کے سبب حالات سب سے زیادہ خراب ہیں طوفانی بارشوں نے لکی مروت اور بنوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 30 سے 40 افراد ہلاک ہو گۓ 500 افراد شدید زخمی ہو گۓ 100 کے قریب جانور ہلاک ہو گۓ خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں طوفان اور بارش کے ساتھ ژالہ باری نے بھی تباہی مچا دی ۔

تقریبًا آدھا کلو اور ایک کلو کے وزنی اولوں نے بنوں اور لکی مروت میں سب کچھ تباہ کر دیا بجلی کے کھمبے گر گۓ درخت جڑ سے اکھڑکر تیز ہوا سے ایسے بکھر رہے تھے جیسے پتے ہوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور جو افراد اس وقت زخمی حالت میں ہسپتالوں میں موجود ہیں ان میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے .

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+