روسی تیل کا کراچی پہنچنا پاکستان کا خوشحالی کی طرف پہلا قدم ہے شہباز شریف

خام تیل معاہدے

نیوزٹوڈے: روس سے 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی کے ساحل پر پہنچ گیا ہے اور آج تیل کی صفائی کیلیے پاکستان ریفائنری میں تیل کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا جاۓ گا یہ پہلا کارگو ہے جو روس سے تیل لے کر کراچی بندر گاہ تک پہنچا ہے روس سے کل دو لاکھ ٹن تیل پاکستان منگوایا جاۓ گا اور پاکستان میں اس کی صفائی کر کے تیل کی کمی کو پورا کیا جاۓ گا وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے کیے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے

انہوں نے روسی تیل کی پاکستان آمد کو روس اور پاکستان کے تعلقات کے نۓ دور کا آغاز قرار دیا . پاکستان توانائی کی بحالی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی جانب آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے اس معاہدے کو مکمل کروانے میں تعاون کرنے والے افراد کو بھی سراہا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد میں مدد کرنے والے تمام افراد تعریف کے قابل ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+