ہائبر جواۓ کے سندھ کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گۓ ہیں

ہائبر جواۓ

نیوزٹوڈے:بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان ہائبر جواۓ کی شدت تاحال برقرار ہے اور اب اس طوفان کا رخ کراچی کے ساحل کی طرف بڑھنے لگا ہے جس سے کراچی میں منگل تا جمعہ 13 جون سے 16 جون کے درمیان آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے کراچی کے ساتھ ساتھ حیدر آباد ، میر پور خاص ، ٹنڈو محمد خان ، اور ٹنڈو اللٰہ یار میں بھی طوفان اور بارش کا امکان ہے اس وقت سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 690 کلو میٹر دور ہے اور یہ سمندری ہوائیں، پاکستان کو ٹکرانے کے بعد  بھارت کی ریاست گجرات کو عبور کریں گی ۔

طوفان کے دوران ٹھٹھہ ساحل اور اس کے ارد گرد سمندری لہریں 12 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں اسلیے محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو طوفان تھمنے سے پہلےسمندر سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور آنے والے خطرات سے نمٹنے کیلیے ٹھٹھہ اور بدین کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہےتھرپارکر اور گوادر سے لوگوں کو محفوظ جگہوں پر بھیج دیا گیا ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ان ہنگامی حالات سے سامنا کرنے کے لیے ،پاک فوج سے مدد لی ہیں  اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے تمام لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+