روس کا 9 جون سے لیا گیا یوکرین کے خلاف بارودی ایکشن نیٹو ملکوں کو بھی بھاری پڑنے لگا

روس یوکرین جنگ

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں نیٹو اور یورپ کے ملک یوکرین کو مسلسل چن چن کر میزائلیں ائر ڈیفینس سسٹم اور دوسرے ہتھیار دے رہے ہیں تاکہ کسی طرح روس کو ہرایا جاسکے لیکن روس کے ہتھیاروں کے سامنے نیٹو کے سب وار بےکار ثابت ہورہے ہیں اور روس امریکہ اور نیٹو کے ہتھیاروں کو زمین کی تہہ کے نیچے تباہ کر رہا ہے روس نے یوکرین کو امریکہ اور نیٹو کے ٹینکوں کا قبرستا ن بنا دیا ہے پچھلے سات دنوں میں روس نے جو بارودی ایکشن لیا ہے اس سے یوکرین کے 200 ٹینک ، 500 ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں جنگی جہاز اور دوہیلی کاپٹرز تباہ ہو گۓ

نو اور دس جون کو روس نے یوکرین کے ہتھیار خانوں میں تباہی مچا دی اور یہ تباہی تھمی نہیں ہے بلکہ روس کا یہ ایکشن جاری ہے روس کے اس ایکشن نے امریکہ اور نیٹو کے دوسرے ملکوں کی طاقت پر انگلیاں اٹھا دی ہیں کہ کس طرح ان ملکوں کے طاقتور ہتھیار روس کے ہتھیاروں کے سامنے بے کار ثابت ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ جرمنی نے یوکرین کو دی جانے والی لیپرڈ ٹینکوں کی سپلائی روک دی ہے حالانکہ یوکرین کو جرمنی کی طرف سے صرف چودہ ٹینک ملنے تھے لیکن جرمنی نے یہ چودہ ٹینک دینے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+