تائیوان کو خوفزدہ کرنے والے چینی لڑاکا جہازوں میں روس کے سکھوئی 30 بھی شامل

جنگی جہازوں میں سکھوئی

نیوزٹوڈے: چین نے ایک مرتبہ پھر تائیوان پر حملے کی تیاری دنیا کو دکھا دی ہے چین جو امریکہ کی دھمکیوں اور تائیوان کا ساتھ دینے کی وجہ سے اب تک خاموش تھا اب امریکہ کی پرواہ کیے بغیر اس نے اپنے 24 جنگی جہاز تائیوان بھیج دیے اس سے پہلے بھی چین کئی مرتبہ اپنے جنگی جہازوں کی گرج سے تائیوان کو ڈرا چکا ہے لیکن اب چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ چین کے ان جنگی جہازوں کے قافلے میں روس کی مدد بھی شامل ہے چین کے جو جنگی جہاز تائیوان میں داخل ہوۓ ان میں جے10،جے11،اور جے 16سکھوئی 30اور ایچ 6 بمبر بھی شامل ہیں

تائیوان نے یہ خبر جاری کرکے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ سکھوئی 30 جنگی جہاز کا چین کے جنگی جہازوں کے ساتھ شامل ہونے کا مطلب ہے کہ روس بھی اب چین کے ساتھ تائیوان کے خلاف میدان جنگ میں اتر چکا ہے تائیوان پر اب خطرہ بڑھنے لگا ہے کیونکہ تائیوان کے صدر کے امریکہ دورے کے بعد جنوبی چینی سمندر میں بھی چین نے اپنے بحری بیڑوں کی تعیناتی بڑھا دی ہے چین اور روس نے اب ملکر امریکہ کو دو دو مورچوں پر الجھانے کا فیصلہ کر لیا ہے پیوٹن کے اشارے پر اب جنپنگ تائیوان پر چڑھائی کر دیں گے اور امریکہ اگر تائیوان کی جانب بڑھا تو یوکرین کو روس سے کوئی نہیں بچا پاۓ گا اگر یوکرین میں میں الجھا تو تائیوان پر چین کا قبضہ ہو جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+