زیلینسکی زیپوریزیا کو واپس پانے کے چکر میں خود ہی اسے تباہ کرنے میں لگا ہوا ہے

کاخوفکا ڈیم

نیوزٹوڈے:ایک طرف کاخوفکا ڈیم ٹوٹنے سے خیر سون پانی میں ڈوب کر تباہ ہو چکا ہے تو دوسری طرف زیپوریزیا زیلینسکی کے حملوں سے جل اٹھا ہے زیلینسکی نے اپنی فوج کو ہر صورت پیوٹن کی فوج سے چھڑانے کا حکم دے دیا ہے یوکرینی فوج نے رات کو بم گولوں اور بارود سے بچے کھچے زیپوریزیا کو دہلا کر رکھ دیا زیلینسکی کا ٹارگٹ ہر صورت زیپوریزیا کو روس سے آزاد کروانا ہے زیلینسکی نے بہت پہلے سے یہ منصوبہ بنا رکھا ہے جس میں زیپوریزیا اور بحیرہ ازوف کے کنارے بسے شہر ماریو پول کو چھڑانا ہے

جس پر روس نے ایک سال پہلے قبضہ کر لیا تھا ماریو پول پر قبضہ کرنے کے ساتھ روس نے اپنے قبضے والے خیر سون کے علاقے اور ڈوبناس میں کریمیا تک ایک کاریڈور بنا لیا ہے یوکرین کا مقصد ہے زیپوریزیا اور ماریوپول پر دوبارہ قبضہ کر کے کریمیا تک روس کے اس زمینی راستے کو توڑنا تاکہ کریمیا کو الگ تھلگ کیا جاسکے لیکن زیلینسکی کی فوج جس راستے سے زیپوریزیا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے اس پر روس کی پہلے ہی کڑی نظر ہے اس لیے یہاں روس کی فوج یوکرینی فوج کو لوہے کے چنے چبوا سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+