مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے کراچی کے کور کمانڈر کا بدین میں رات گۓ ہنگامی اجلاس

سمندری طوفان

نیوزٹوڈے:   پاکستان کے کور کمانڈر کراچی نے سمندری طوفان سے نمٹنے کیلیے اقدامات پر رات گۓ بدین میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا کور کمانڈر نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور خطرے سے نمٹنے کیلیے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جائیں گے اس وقت پاک فوج کے دستے مختلف مقامات پر امدادی کاروائیوں کے لیے پہنچ چکے ہیں سمندری طوفان اس وقت کراچی سے 600 کلو میٹر اور ٹھٹھہ سے 540 کلو میٹر دور ہے طوفان کے دوران سمندر کی لہریں 8  فٹ سےزیادہ بلند ہو سکتی ہیں کراچی میں سی ویو روڈ کو خیابان اتحاد تک بند کر دیا گیا ہے طوفان سے پہلے آج سے ہی کراچی میں گرمی کی شدت  اور حبس بڑھ گئی ہے 

     آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ریکارڈ کیا گیا کراچی میں 40 عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں کراچی کے علاوہ طوفان نے سندھ کے علاقے سجاول میں بھی اپنی آمد کی اطلاعات دینی شروع کر دی ہیں سجاول میں تیز ہوا اور جھکڑ چلنے لگے ہیں لوگوں کو گولاچی میں بناۓ گۓ امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے کیٹی بندر کو سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند بھی ٹوٹ پھوٹ چکا ہے  کیٹی بندر شہر کو بھی خطرے کے پیش نظر خالی کرایا جا رہا ہے وزیر اعلٰی سندھ نے ساحلی علاقوں کا فضائی دورہ کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+