پاکستان ایک مرتبہ پھر ٹیک آف ضرور کرے گا وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار

نیوزٹوڈے: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ایک مرتبہ پھر ٹیک آف ضرور کرے گا ہم سب کو مل کر دوبارہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہوگا اس وقت ہمارے ملک کے بیرونی قرضے 100 ارب ڈالر ہیں لیکن صرف بیرونی قرضوں کا حساب نہ لگایا جاۓ بلکہ ہمارے ملک میں بہت قیمتی اثاثے بھی موجود ہیں جن میں گیس پائپ لائن بہت اہم ہے جس کی مالیت  50  ارب ڈالر ہے اس کے علاوہ ریکوڈک یعنی سونے اور تانبے کے ذخائر کی مالیت 3 ہزار ارب ڈالر ہے

پچھلے سال کی نسبت معاشی تنزلی کا رحجان بھی رک چکا ہے معاشی ترقی کیلیے نۓ مالی سال میں 223 ارب کے نۓ ٹیکس اقدامات بھی کیے گۓ ہیں جس سے ملک میں مزید بہتری آۓ گی اور اس وقت ملک کو درپیش سب سے گھمبیر مسائل جن میں مہنگائی سر فہرست ہے ان میں بھی کمی آۓ گی آئندہ مالی سال کیلیے کیے گۓ اقدامات کے بعد اگلے سال مہنگائی کا ہدف ٪21ہےاسطرح اگلے سال مہنگائی میں ٪17 کمی ہو گی جو کہ عوام کیلیے بہت بڑا ریلیف ہو گا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+