صوبہ پنجاب میں بھی15 جون سے18 جون تک تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

سمندری طوفان

نیوزٹوڈے:پاکستان کے بیشتر علاقوں خصوصًا صوبہ پنجاب میں 15جون سے 18 جون تک آندھی اور شدید بارشوں کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے 15 جون سے لاہور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں آندھی ، گرج چمک اور تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے لاہور کے علاوہ صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، میانوالی ، اسلام آباد ، مری ، گلیات ، راولپنڈٰی ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے

جس کے باعث پنجاب کے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں پی ڈی ایم  اے کی طرف سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ لاحق ہے،  لہٰذا ان تمام شہروں میں حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+