روس کی مدد کرنے پر ایمانیول میکرون نے ایران کو دےدی دھمکی
- 13, جون , 2023
نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے شروع کے چند مہینوں میں ہی امریکہ اور یورپی میڈیا نے یہ دعوٰٰی تو کر دیا تھا کہ ایران اس جنگ میں روس کی مدد کر رہا ہے اور اسے ڈرون اور دوسرے ہتھیار سپلائی کر رہا ہے لیکن ایران اور روس نے ان دعووں کے جواب میں خاموشی اختیار کیے رکھی بعد میں یوکرین کے ان دعووں کی تصدیق بھی ہو گئی جب روسی فوج کے حملہ آور ڈرونز کے ملبے پر جانچ کی گئی تو یہ بات واضح ہو گئی کہ روسی فوج جنگ میں شاہد 136 ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے اب ان ڈرونز کے حوالے سے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے ایران کو دھمکی دی ہے
کہ ایران روس کو ان ڈرونز کی ترسیل روک دے ورنہ اس کے گھمبیر نتائج بھگتنے کیلیے تیار رہے صرف فرانس ہی نہیں بلکہ جرمنی ، برطانیہ اور امریکہ کا بھی کہنا ہے کہ ایران کا روس کو ڈرونز سپلائی کرنا 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس میں ایران کے ایٹمی سمجھوتے کو شامل کیا گیا ہے امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے یہ ڈرونز روس کی زنگ آلود میزائلوں میں جان ڈال رہے ہیں جو پہلے استعمال کے قابل ہی نہیں تھیں اب ایران کے کم قیمت ڈرونز سے ان میزائلوں کو یوکرین پر استعمال کیا جا رہا ہے اگر روس کے یہ حملے جاری رہے تو یوکرین کے ایئر ڈیفینس سسٹم بھی جلد ناکام ہو جائیں گے۔
تبصرے