کراچی: سمندری طوفان کے باعث کراچی کے شہریوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت

بائپر جوائے

نیوزٹوڈے: : سائیکلون جسے بائپر جوائے بھی کہا جاتا ہے، کراچی میں موجود 470 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ سمندری طوفان کراچی کے شہریوں اور بڑی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے لواحقین کو گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بیان جاری کیا ہے کہ اس طوفان نے بحیرہ عرب کے شمال میں اور دوسری جانب شمال مغرب کی جانب اپنا رخ کر لیا ہے، یہ طوفان کراچی سے ۵۰۰ کلو میٹر اور ٹھٹہ سے ۵۳۰ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ، سمندر میں تقریبا چالیس فٹ تک کی لہریں اٹھ رہی ہے اور آئندہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ جوائے کل صبح تک مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ جائے گا۔ پاکستان کے علاقے، ٹھٹہ ، بدین، میر پورخاص ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں ۱۳ تاریخ سے لے کر ۱۷ جون تک بارشوں کی پیشگوئی بتائی جا رہی ہے۔ اور کراچی ڈیفینس اور سی ویو کے قریب رہائیشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم سے دیا ہے ۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+