روسی خام تیل کی آمد کے بعد ، پیٹرول کی قیمتوں میں 40 روپے کمی کا امکان

روسی سستے تیل

نیوزٹوڈے: روسی سستے تیل کی پاکستان آمد سے پاکستانیوں کو فائدہ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیس سے چالیس روپے فی لیٹر کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ وزیر پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تیل پہنچنے کے بعد، اس سے آف لوڈنگ اور اسٹورج کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان پہلی کھیپ کا معائدہ ایک لاکھ بیرل کا طے پایا ہے۔ اور اس کے بعد، اب سات لاکھ بیرل تک کا تیل پاکستان آئے گا۔ ذرائع کے مطابق، روسی سستا تیل آنے کے بعد ، پیٹرول کی قیمتوں میں یکم جولائی سے چالیس روپے تک کمی ہو سکتی ہے

روسی خام تیل کی آمد کے بعد ، پیٹرول کی قیمتوں میں 40 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔اس کے دو ہفتوں بعد اس کو مارکیٹ میں بیچنے کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ ابھی فی الحال پیٹرول کی قیمت میں کچھ خاص کمی نہیں آئی جس کے وجہ سے ، ہر چیز کی قیمت میں اوڑان چڑھا ہوا ہے۔ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی اکثریت توانائی کی درآمدات پر مشتمل ہے۔ادائیگی کیسے کی جائے گی اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، ڈالر کی ضرورت اور توانائی کی مصنوعات کی سرحد پار اسمگلنگ کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+