ڈونلڈ ٹرمپ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر
- 14, جون , 2023
نیوزٹوڈے:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ میں پیشی کے دوران گرفتار کر کے عدالت کے رو برو پیش کیا گیا ان کے ساتھ ان کے ساتھی والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ڈونلڈ رمپ نے انتہائی اہم دستاویزات ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ دستاویزات اور انتہائی اہم رازوں کے حقائق اپنے پاس رکھے ہوۓ ہیں اس کے علاوہ ان پر 37 مجرمانہ غفلت کے الزامات پر بھی گرفتار کیا گیا لیکن ڈونلد ٹرمپ نے ان تمام الزامات کی تردید کر دی ان کے بیانات اور عدالت میں پیشی سے قبل میامی میں 10 ایف بی آئی ایجننٹ پیش ہوۓ جنہوں نے بیان دیے کہ دوران تلاشی ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے اہم رازوں پر مشتمل دستاویزات برآمد ہوئیں
لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قومی راز افشا کیے انہوں نے کہا ان کو سزا دینے کی کوشش مخالفین کی الیکشن میں مداخلت ہے میامی عدالت کے باہر ٹرمپ کے حامیوں نے بھر پوراحتجاج کیا عدالتی کاروائئی کے بعد عدالت نے ان پر سختی سمیت کوئی پابندی عائد نہیں کی رہا ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ میامی سے فلوریڈا کی جانب روانہ ہو گۓ ۔
تبصرے