روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئی

ایل پی جی کی پہلی کھیپ

نیوزٹوڈے: گیس کی پہلی کھیپ روس سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی10 ٹینکروں پر مشتمل پہلا کارگو پاکستانی بندر گاہ پر اتر چکا ہے پہلی کھیپ میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن ایل پی جی کی مقدار موجود ہے روس سے یہ مال پہلے ٹرین کے ذریعے ازبکستان پہنچایا گیا اور پھر ٹینکر کے زریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچایا گیا روسی تیل کا پہلا گارگو پاکستان پہنچنے پر وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ لوگ روز پوچھتے تھے کہ کہاں ہے تیل کا جہاز روس سے تیل کا جہاز کبھی نہیں آۓ گا

انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا دعوٰی تھا کہ امریکہ نے روس سے تیل منگوانے پر حکومت ختم کروائی مصدق ملک نے کہا کہ جو کام آپ سے نہ ہو پایا وہ ہم نے کر دکھایا تاریخ میں پہلی بار روس سے تیل پاکستان پہنچا ہے وزیر مملکت نے روس کو ایل پی جی کی قیمت چینی کرنسی میں ادا کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے جس پر چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح چینی کرنسی میں تجارت کو فروغ ملے گا اور چینی کرنسی میں ادائیگی دراصل روس اور پاکستان کے درمیان خود مختار تجارتی تعاون ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+