کم جانگ نے کھائی قسم امریکہ کے خلاف جنگ میں روس کی ہر طرح کی مدد کرنے کی

امریکی اور یورپی میڈیا

نیوزٹوڈے:شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں شمالی کوریا روس کی کھل کر مدد کر رہا ہے اس سے پہلے یورپی میڈیا اور امریکی میڈیا کی جانب سے کئی مرتبہ یہ دعوٰی کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا جنگ میں روس کی مدد کر رہا ہےلیکن روس یا شمالی کوریا کی جانب سے کبھی اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے خود اعتراف کیا ہے کہ یوکرین پر حملوں میں اس نے روس کی مدد کی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ شمالی کوریا نے قسم کھالی ہے کہ وہ ہر حال میں روس کا ساتھ دے گا اور روس کو ہر قسم کی مدد پہنچائیں گے

شمالی کوریا کے اس بیان کا مطلب ہے کہ اگر جنگ میں یوکرین کے ساتھ امریکہ اور یورپ ہیں تو روس بھی اکیلا نہیں ہے ایران اور چین کے بعد اس کو شمالی کوریا کا ساتھ بھی مل چکا ہے پچھلے چند مہینوں سے شمالی کوریا کے امریکہ اور دوسرے کئی ملکوں سے حالات بگڑ چکے ہیں امریکہ کو نیچا دکھانے کیلیے اب کم جانگ اون نے روس کے ساتھ جنگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+