انا کی جنگ نے بنایا بھیرہ کے اکرم کو درندہ

درندہ صفت باپ

نیوزٹوڈے: کہتے ہیں کہ انا کی جنگ کبھی کبھی انسان کو درندہ بنا دیتی ہے ایسا ہی ہوا ہے سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں جہاں پر ایک باپ نے اپنی سگی بیٹی جو کہ چھ ماہ کی حاملہ تھی کو قتل کر دیا قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ جس آدمی سے اس کی بیٹی نے شادی کی تھی وہ اسے پسند نہیں تھا سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے اکرم نامی شخص کی بیٹی نے اپنی مرضی کی شادی کر لی جس کی وجہ سے اکرم نے اپنی چھ ماہ کی حاملہ بیٹی جس کے پیٹ میں جڑواں بچے تھے اور بیٹی کی ساس کو بھی قتل کر دیا

ظالم شخص نے بیٹی کے پیٹ میں موجود بچوں کو بھی زندہ نہ چھوڑا تفصیلات سامنے آنے پر پتہ چلا کہ لڑکی نے بھاگ کر نہیں بلکہ اس کی ماں بہن اور بھائی نے خود اس کی شادی کرائی تھی صرف باپ کو اس شادی پر اعتراض تھا اور اس نے اس شادی میں شرکت بھی نہیں کی تھی باقی گھر والوں کا لڑکی کے ساتھ رابطہ بھی تھا باپ جب قتل کے ارادے سے بیٹی کے گھر پہنچا تو بیٹی کی خوشی کی انتہا نہ رہی وہ بے چاری سمجھی کہ باپ اس سے ملنے کیلیے آیا ہے اس کے سر پر ہاتھ رکھنے کیلیے آیا ہے.

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+