آپ حق پر ہیں اسلیے ڈٹ کر کھڑے رہیں پرویزالٰہی کا عدالت پیشی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام

پرویز الٰہی

نیوزٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلٰی پرویز الٰہی جو کہ اس وقت جیل میں ہیں; انہوں نے عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ جیل کے اندر ان کے ساتھ بہت زیادتیاں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے دل کا پرابلم ہے میرے پاؤں ابھی بھی سوجے ہوۓ ہیں مجھے جب کارڈیالوجسٹ کے پاس لے جایا گیا تو بہت تھوڑے سے وقت میں انہوں نے مجھے کھنگال ڈالا انہوں نے کہا کہ نہ تو میرا علاج کروایا جا رہا ہے اور نہ ہی گھر والوں سے ملاقات کروائی جا رہی ہے

پرویز الٰہی سے جب سوال پوچھا گیا کہ یہ جو پریس کانفرنس والی بات جو آج کل چل رہی ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں تو انہوں نے اس بات کو ٹال دیا انہوں نے کہا کہ میں بالکل بے گناہ ہوں اور مجھے پاکستان کی عدالتوں پر یقین ہے اور جہاں تک پاکستان کی فوج کا تعلق ہے میں شروع سے ہی پاک فوج کا حامی ہوں انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ آپ لوگ سچ پر ہیں اس لیے ڈٹ کر کھڑے رہیں آپ لوگوں نے پیچھے نہیں ہٹنا باقی نتیجہ اللٰہ کے ہاتھ میں ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+