اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں مزید 5 روپے کمی
- 14, جون , 2023
نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت میں کمی، مسلسل دوسرے دن بھی ڈالر کی مارکیٹ میں کمی کی گئی ۔ آج ڈالر کے بھاؤ میں پانچ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق، اس کی قدر میں کافی بہتری آئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں اس کے بھاو میں پانچ روپے تک کی کمی کی گئی ہے اور اب مارکیٹ میں اس کی خریداری 292 روپے کی کیں جا رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 97 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ، اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر میں 5 روپے کمی کی گئی ہے۔ ڈالر کے ساتھ ساتھ ، سونے کی قیمت میں بھی مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کل سونے کی قیمت می ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ ہمیشہ سے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں پیٹرول اور دیگر اشیا پر کافی اثر پڑتا ہے۔ حال ہی میں روس سے آنے والا سستے تیل کا جہاز ، پاکستان پہنچ گیا ہے جس کے بعد توقع کی جاتے ہے کے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔
تبصرے