پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتالوں سے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی برطرفی

ہومیوپیتھک ڈاکٹر

نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور ان کے ادویات بنانے والے عملے کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے میں اب ہومیو پیتھک علاج دستیاب نہیں ہوگا۔سرکاری شعبے میں ہومیوپیتھک ہیلتھ کیئر کی فراہمی ختم کر دی گئی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے یہ فیصلہ ایلوپیتھک ادویات کو فروغ دینے کے لیے کیا، متبادل علاج کے فنڈز اب خصوصی طور پر ایلوپیتھی کے لیے مختص کیے جا رہے ہیں۔

ہومیوپیتھک الائنس کے سربراہ کاشف ملک نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے عہدوں پر نظر ثانی کریں اور انہیں بحال کریں۔ انہوں نے خبردار بھی کیا ہے کہ اگر اسامیاں بحال نہ کی گئیں تو ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+