آئی ایم ایف نے 9 جون کو پیش کیے گۓ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ٹیکس اور اخراجات

نیوزٹوڈے: نو جون کو پیش کیے گۓ پاکستان کے مالی بجٹ پر عالمی مالیاتی فنڈز نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا اور آئی ایم ایف نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو قرض پروگرام کے منافی قرار دے دیا پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا کہ نۓ ٹیکس اور اخراجات کی فہرست ٹیکس کے نظام کو خراب کرتی ہے .وزیر مملکت براۓ خزانہ نے آئی ایم ایف کے بجٹ پر کیے جانے والے اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوۓ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کو بجٹ میں اخراجات اور ٹیکس پر اعتراض ہے جو کہ بجا ہے اگر ضرورت پڑی تو بجٹ میں ٹیکس اور اخراجات کے جو نمبر طے ہوۓ ہیں اس میں ترمیم کی جا سکتی ہے آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک 22 جون تک ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+