سمندری طوفان نے کراچی کے ساحل پر اپنے اثرات دکھانا شروع کر دیے ہیں

سمندری طوفان

نیوزٹوڈے: بحیرہ عرب میں آۓ سمندر ی طوفان کے اثرات اب کراچی میں بھی نظر آنے لگے ہیں کراچی میں ہاکس بے اور دوسرے تمام ساحلوں پر پانی خیموں اور ساحلوں پر بنی جھونپڑیوں میں داخل ہو چکا ہے پانی کی لہریں مزید تیز ہونے لگی ہیں کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود ساحل کی جانب جانے والے کئی فراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے آج دن گیارہ بجے سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکراۓ گا کیٹی بندر ساحل پر بنا حفاظتی بند آدھا ٹوٹ چکا ہے کیٹی بندر ٹھٹھہ ، سجاول اور بدین کے علاقے طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں سمندری طوفان کی ہر حرکت پر نظر رکھنے کیلیے وزیر موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

اس وقت سمندر میں لہریں 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں طوفان اس وقت ٹھٹھہ سے 300 کلو میٹر اور کراچی سے 310 کلو میٹر دور ہے اور کیٹی بندر سے 250کلو میٹر دور ہے سمندری طوفان سے گوادر کی تحصیل اوماڑ میں مشرقی جونالین کے نشیبی علاقے ڈوب گۓ ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکراۓ گا لیکن طوفان کے اثرات کراچی پر ضرور پڑیں گے تیز بارش اور ہوائیں چلیں گی پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں تقریبًا ٪82 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+