پاکستان پر دباؤ نہ ڈالا جاۓ کہ چین اور امریکہ میں سے کسی ایک کو چن لے حنا ربانی کھر

امریکہ اور چین کے تنازعات

نیوزٹوڈے: پاکستان کی وزیر مملکت براۓ امورِ خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ میں بڑھتی ہوئی دوری میں پاکستان پر یہ دباؤ نہ ڈالا جاۓ کہ پاکستان امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کو چن لے کیونکہ پاکستان دونوں ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے اور پاکستان امریکہ اور چین کے تنازعات پر بہت فکر مند ہے امریکہ اور چین کے اختلافات کا مطلب ہے دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنا اور اس تقسیم سے پاکستان کو خطرہ ہے امریکہ سے پاکستان کی قریبی تعاون کی تاریخ ہے اور ہم اس تعاون کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔

اس طرح چین سے دوستی اور قریبی تعاون بھی پاکستان کی ایک تاریخی حقیقت ہے اور چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان کیلیے سب سے بڑا سیلنگ پوائنٹ ہے اور پاکستان کی عوام کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا ایک ماڈل بھی ہے لہٰذا امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے کا مطلب چین کا بائیکاٹ نہیں ہے دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز ہمارے لیے قابل تشویش ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+