روس نے دے دی دھمکی بحیرہ اسود کے تجارتی راستے کو بند کرنے کی

معاہدے کی پاسداری

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں یورپی ملکوں کی یوکرین کو مدد جاری رکھنے پر روس نے ایک مرتبہ پھر بحیرہ اسود کے تجارتی راستے کو بند کرنے کی دھمکی دے دی یورپ کو مات دینے کیلیے روس کے پاس تیل اور بحیرہ اسود کی بادشاہت جیسے دو بڑے ہتھیار موجود ہیں اور ولادیمیر پیوٹن جنگ کے آغاز میں پچھلے سال ان دونوں ہتھیاروں کو یورپ پر آزما بھی چکے ہیں جس سے یوکرین سمیت کئی یورپی ملکوں کو اس کے گھمبیر نتائج بھگتنے پڑے یوکرین کے اناج سے بھرے جہاز کئی روز تک پانی میں کھڑے رہے جس سے اناج کی ایک بڑی مقدار خراب ہو گئی پھر ترکی کی کوشش سے روس نے بحیرہ اسود کا سمندری راستہ یوکرین کے اناج کی سپلائی کیلیے کھولا تھا پچھلے سال ہی تیل کی سپلائی بند کرنے سے یورپ میں مہنگائی ، خوراک کی کمی اور توانائی بحران نے کئی یورپی ملکوں کی کمر توڑ کر رکھ دی

ترکی کی کوشش سے روس اور یورپی ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں روس نے کئی شرائط رکھی تھیں لیکن یورپ نے ان شرائط کو پورا نہیں کیا اس لیے روس نے ایک مرتبہ پھر بحیرہ اسود کے راستے کو بند کرنے کی اور سمندر میں پچھی دشمن ملکوں کی انٹرنیٹ کیبلوں کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے جس کی وجہ معاہدے کے باوجود یورپی ملکوں کی یوکرین کو دی جانے والی مدد ہے اور دوسری وجہ یوکرین کی امریکہ کے ساتھ مل کر روس کی نارڈ سٹریم پائپ لائن کو تباہ کرنے کی سازش ہے جو روس نے بے نقاب کر دی لیکن اس کے جواب میں بہت بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کر لیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+