لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی یونان کے قریب الٹ گئی
- 15, جون , 2023
نیوزٹوڈے: لیبیا سے غیر قانونی طور پر سمندری راستے اٹلی جانے والے مسافروں کی ایک کشتی یونان کے قریب ڈوب گئی حکام کے مطابق تارکین وطن کی یہ کشتی یونان کے قریب کھلے آسمان تلے الٹ گئی کشتی میں 750 افراد سوار تھے کشتی الٹنے سے 79 ہلاک افراد کی لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں اور 104 مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے اس حادثے میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ریسکیو حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق مصر، پاکستان اور شام سے ہے اس حادثے پر یونان حکومت نے پورے ملک میں تین روز کیلیے سوگ کا اعلان کر دیا تین روز تک تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے
تارکین وطن کے ساتھ یہ حادثہ کوئی پہلی خبر نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کئی مسافر سمندر کی موجوں کی نذر ہو چکے ہیں تین ماہ قبل بھی لیبیا سے اٹلی جانے والے مسافروں کی ایک کشتی الٹی تھی جس میں 28 پاکستانی شامل تھے غریب اور پسماندہ ملکوں کے لوگ بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ کر روزگار کی تلاش میں بیرون ملک ہجرت کیلیے غیر قانونی راستے اختیار کرتے ہیں کچھ تو اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں اور کچھ راستے میں ہی حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
تبصرے