شمالی کوریا میں خود کشی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلیے کم جانگ کا انوکھا حکم
- 15, جون , 2023
نیوزٹوڈے:شمالی کوریا کی طرف سے نت نۓ ہتھیاروں کی نمائش اور نت نئی بلیسٹک میزائلوں کی لاؤنچنگ کی خبریں تو اکثر دنیا کے میڈیا کی زینت تو بنتی ہی رہتی ہیں کیونکی شمالی کوریا کی حکومت اپنے ملکی سرماۓ کا ایک بہت بڑا حصہ ملٹری طاقت میں اضافے پر لگا رہی ہے لیکن شمالی کوریا کے لوگوں کو زندہ رہنے کیلیے گولہ بارود اور توپوں کی نہیں خوراک اور کپڑے کی ضرورت ہے جس سے شمالی کوریا کی کثیر آبادی محروم ہے شمالی کوریا میں بے روزگاری اور غرت سے تنگ آ کر روزانہ چار سے پانچ افراد خود کشی کر رہے ہیں
شمالی کوریا کے صدر نے خود کشی کے ان بڑھتے ہوۓ واقعات پر قابو پانے کیلیے غاصبانہ طریقہ اختیار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ جو لوگ بے روزگاری سے تنگ آ کر خود کشی کرتے ہیں ان کی اس حرکت کی سزا وہاں کے وزراء اور رہنماؤں کو بھگتنی پڑے گی انہوں نے ہر علاقے کے وزیر کو حکم سنا دیا ہے کہ یہ علاقے کے وزیر کا کام ہے کہ وہ لوگوں کو ڈراۓ یا سمجھاۓ کہ وہ تنگ آ کر اپنی جان نہ لے اگر کسی علاقے میں ایسا کوئی کیس آیا تو اس کی ذمہ دار اس علاقے کی حکومت ہو گی اور اسے سزا ملے گی۔
تبصرے