سمندری طوفان بھارتی گجرات سے ٹکرا گیا

سمندری طو فان

نیوزٹوڈے:سمندری طوفان ہائبر جواۓ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا سمندری طوفان کے ٹکرانے کا عمل آج مکمل ہو جاۓ گا گجرات میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی محکمہ موسمیات کے مطابق 30 سے 40 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں اور 120 تا 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں بھارتی گجرات میں تیز وتند ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گۓ ہیں اور سائن بورڈ بھی گر گۓ ہیں گجرات میں طوفان کے لینڈ سلائیڈنگ فال کا عمل کئی گھنٹوں جاری رہا سمندری طوفان کیٹی بندر سے 150 اور کراچی سے 230 کلو میٹر دور ہے کراچی پر کالے بادل چھاۓ ہوۓ ہیں

ٹھٹھہ بدین اور سجاول سمیت ساحلی علاقوں میں کئی دیہات پانی میں ڈوب گۓ ہیں کچے مکانات گر گۓ ہیں ریسکیو آپریشن جاری ہے پاک فوج ، پاک بحریہ اور پولیس امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٪93 آبادی کو محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا ہے پاک فوج کے میجر جنرل محمد حسین شاہ نے  ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور کہا کہ اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک طوفان کا خطرہ ٹل نہ جاۓ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+