امریکہ کی بھارت کو بھی یوکرین کی طرح استعمال کرنے کی کوشش
- 16, جون , 2023
نیوزٹوڈے: دو دشمن ملکوں کی لڑائی سے فائدہ اٹھانے والے بھارت کو ایک بار پھر موقع مل گیا ہے پہلے بھی بھارت روس اور یوکرین کی جنگ میں روس سے تیل خرید کر آگے وہی تیل نیٹو ملکوں کو بیچ کر منافع کما رہا ہے اور اب ایک دفعہ پھر امریکہ اورچین کے بڑھتے اختلافات سے بھارت کو فائدہ پہنچنے والا ہے بھارتی صدر نریندر مودی جلد ہی امریکہ کے دورے پر جانے والے ہیں بھارت امریکہ سے اس کے ایم کیو 9 ڈرون کی ڈیمانڈ کر تا رہا لیکن اس پر بھارت کا امریکہ سے سمجھوتہ نہ ہو سکا چین کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بگڑنے اور بھارت کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات سے امریکہ کو فکر لاحق ہو گئی
کہ بھارت چین کا پڑوسی ہے لیکن دونوں ایک دوسرے کےدشمن ہیں اور اب کہیں روس ان دونوں کے درمیان صلح نہ کرا دے اس لیے امریکہ نے بھارت کو استعمال کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے اب جبکہ مودی امریکہ کے دورے پر جارہے ہیں تو امریکہ کی کوشش ہے کہ بھارت اس سے ایم کیو 9 ڈرون لے لے اس ڈرون کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے چین کے ڈرون کو تباہ کیا جا سکتا ہے چین کے پاس اس قسم کا خطرناک ڈرون نہیں ہےاور بھارت کو اس ڈرون کی اشد ضرورت ہے چین کےخلاف کیونکہ پہاڑی علاقوں میں ڈرون ہی کام آ سکتا ہے بھارت اگر امریکہ سے یہ ڈرون لیتا ہے تو چین بھڑک جاۓ گا اور امریکہ کو بھی غلط فہمی پیدا ہو جاۓ گی کہ بھارت امریکہ کے ساتھ ہے
تبصرے