پیپلز پارٹی کے مرتضٰی وہاب کراچی کے مئر منتخب

مئر کے انتخابات

نیوزٹوڈے: کراچی میں ہونے والے مئر کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضٰی وہاب 173 ووٹ لے کر کراچی کے مئر منتخب آصف زرداری نے مرتضٰی وہاب کو مئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جماعت اسلامی نے اس الیکشن کو کالعدم قرار دینے کیلیے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جماعت اسلامی نے مؤقف اختیار کیا کہ 36 ارکان کو اغوا کر  کےووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے نیا شیڈیول جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مرتضٰی وہاب کو الیکشن جیتنے پر  وڈیو پیغام  کے ذریعے مبارک باد دی انہوں نے آئندہ الیکشن جیتنے کی امید بھی باندھ لی مرتضٰی وہاب کے الیکشن جیتنے پر کراچی بھر میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جماعت اسلامی نے آج یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے شیخ رشید نے بھی اپنے ٹوئیٹر پر پیغام دیا ہے کہ 36 کروڑ میں مئر کی سیٹ مہنگا سودا نہیں پہلے ہی کہا تھا دوبئی میں خریدو فروخت کی منڈی لگ گئی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+