اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے نۓ مطالبات کو بلیک میلنگ قرار دے دیا

  نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی براۓ خزانہ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش  کی جا رہی ہے آئی ایم ایف صرف ہمارا وقت ضائع کر رہا ہے  آئی ایم ایف پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے ائی ایم ایف کی ہر بات نہیں مانی جا سکتی  آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان کی حالت سری لنکا جیسی ہو جاۓ پھر اس سے بات چیت کریں گے انہوں نے کہا کہ نۓ بجٹ پر بھی سوالات اٹھاۓ جا رہے ہیں آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم ٹیکس میں چھوٹ نہ دیں انہوں نہ کہا کہ آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ پہلے نواں اقتصادی جائزہ مکمل کریں پھر بجٹ شیئر کروں گا اگر آئی ایم ایف پاکستان کے بقیہ 2 ارب ڈالر کھا گیا تو یہ افسوس ناک بات ہوگی  وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوگا جائزہ اسی مہینے ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے سارے انتظامات مکمل ہیں ادائیگیاں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گی 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+