اسحاق ڈار پر تنقید کرنے والوں کی نون لیگ میں کوئی جگہ نہیں شہباز شریف

     نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس خبر کی  تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالر کی رقم وصول ہو چکی ہے چین کی طرف سے ملنے والی یہ رقم کمرشل قرضہ ہے دراصل یہ پیشگی ادائیگی پاکستان نے رواں ہفتے چین کو کی تھی کیونکہ پاکستان کے زر مبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے پاکستان کی معاشی ترقی کیلیے یہ خبر ایک اچھی پیش رفت ہے وزیر اعظم  نے کہا ہے کہ جو لوگ اسحاق ڈار صاحب کی محنت اور کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں یہ درست نہیں ہے انہوں نے آئی ایم ایف معاہدہ کرانے کیلیے اپنی صحت خراب کر لی ۔

       لیکن پھر بھی ان کی کوشش یہی ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاۓ جو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی میں موجود ڈار کے مخالفین کو پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ ڈار صاحب بہت محنت کر رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے ہم سب الٹے سیدھے ہو گۓ  دن رات کوشش کر رہے ہیں بہت جلد ہم اس کوشش میں کامیاب ہو جائیں گے اور پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+