پاکستان میں بھی فضائی سفر کیلیے آن لائن ایئر ٹیکسی کا ہو رہا ہے آغاز

   نیوز ٹوڈے :   پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فضائی سفر کیلیے  آن لائن ایئر ٹیکسی کا آپریشن شروع  ہو رہا ہے یہ آن لائن ایئر ٹیکسی کی سہولت 12 طیاروں کے ساتھ کام شروع کر رہی ہے یہ مسافروں کیلیے ایسی سہولت ہے جس کی مدد سے اب ایسے شہروں میں بھی فضائی سفر ممکن ہو جاۓ  گا جہاں باقاعدہ پروازیں نہیں جاتیں کچھ سال پہلے یہ ایک خواب تھا جو اب حقیقت میں بدلنے والا ہے ہمارے ملک میں 250 کے قریب ایسے چھوٹے طیارے پہلے سے موجود ہیں لیکن انہیں کام میں نہیں لایا جا رہا کیونکہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھانا ہی نہیں  جانتے ۔

      پورے ملک میں تقریبًا 30 ایئر پورٹ ہیں لیکن ان میں سے صرف سات سے آٹھ ایئر پورٹ عام استعمال ہوتے ہیں کیونکہ لوگوں کو آگاہی ہی نہیں کہ چھوٹے طیاروں سے بھی فضائی سفر ممکن ہو سکتا ہے نجی شعبے کے اس اقدام سے ملک کے تمام طیاروں اور ایئر پورٹس کو کام میں لایا جاۓ گا بیرون ملکوں کی طرح بکنگ کیلیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس  کا استعمال کیا جاۓ گا  آپ کو ٹکٹ لینے اور بکنگ کی پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا مسافر آکر اپنے مطلوبہ طیارے میں بیٹھے گا پائلٹ موجود ہو گا اور جہاز اڑان کیلیے تیار ہوگا مسافر کے بیٹھتے ہی جہاز آپ کو آپ کے مطلوبہ مقام  پر پہنچانے کیلیے اڑ جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+