آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا ہو گۓ

آئندہ مالی سال کے بجٹ

نیوزٹوڈے:پاکستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات پیدا ہو گۓ ہیں پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر اعظم سے شکایت کرتے ہوۓ کہا کہ یہ بجٹ ہم سے کیے گۓ وعدے پورے نہیں کرتا بجٹ پیش ہونے سے قبل ہی ہم نے موجودہ حکومت کو خبردار کر دیا تھا کہ اگر سیلاب متاثرین کیلیے پیسہ نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہ ہونے دے گی ۔

بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف کو دی گئی دھمکیوں پر ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں مراد علی شاہ کے اعتراضات کو دور کیا گیا تھا اور بجٹ کی منظوری میں ان کی حمایت بھی شامل تھی اور یہ بجٹ قومی اقتصادی کونسل میں اتحادی جماعتوں کی اتفاق راۓ سے منظور ہوا تھا بجٹ کی تیاری سے لے کر منظوری تک تمام مراحل میں اتحادی جماعتوں کو شامل کیا گیا تھا تو اب پیپلز پارٹی کے اعتراضات بے جا ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+