پشاور میں مویشی منڈی کے قریب کنٹینر میں خوفناک آگ حادثہ

مویشی منڈی

نیوزٹوڈے: پشاور کے مویشی منڈی میں تقریبا پانچ گھنٹے سے آگ لگنے کے بعد بھی آگ میں قابو نہیں پایا جا سکا، آگ کے باعث قریب گودام میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 11گاڑیاں اور 41 فائر فائٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں فائر فائٹرز نے قریب کھڑے مزید کنٹینرز کو آگ لگنے سے بچا لیا ہے ساتھ کھڑے دو کنٹینرز کو معمولی نقصان پہنچا ہے ریسکیو حکام نے جلد ہی ان کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ۔

جاۓ حادثہ پر ایک شاہ زور کھڑی تھی جو آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور تقریبًا دو گودام بھی جل چکے ہیں کئی گھنٹوں کے بعد آگ میں 75 فیصد قابوپالیا گیا۔آگ کو ایک جگہ محدود کر لیا گیا ہے اور دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ تقریبًا ایک سے دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا جاۓ گا رنگ روڈ پر یہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا آگ کے شعلے رات کی تاریکی میں بہت دور دور سے نظر آ رہے تھے لیکن اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+